اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی،وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘زیبا شہناز
تازہ ترین : 1

اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی،وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘زیبا شہناز

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)سینئر اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور میں نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘ میں نے 11فلموں میں بھی کردار نبھائے ہیں اگر میں چاہتی تو مجھے آج بھی فلموں میں کام مل سکتا تھا ۔ ایک انٹر ویو میں زیبا شہناز نے کہا کہ بعض اداکاروں کو بڑی سکرین کا نشہ ہوتا ہے لیکن مجھے چونکہ چھوٹی سکرین سے شہرت ملی اس لئے میری ترجیح بھی یہی ہے ۔ زیبا شہناز نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 13:44:31

اپنی رائے کا اظہار کریں