کتابیں پڑھنا اور لانگ ڈرائیو کرنا میرے شوق ہیں ،مدیحہ افتخار

ہفتہ 1 فروری 2014 13:44

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)نامور اداکارہ مدیحہ افتخارنے کہا ہے کہ کتابیں پڑھنا اور لانگ ڈرائیو کرنا میرے شوق ہیں لیکن اسکے لئے وقت بہت کم ملتا ہے،کئی نامور شخصیات کے بارے میں کتابیں پڑھ چکی ہوں جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ فنکار صرف اسکرین پر نظر آنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے لیکن ایسا ہرگز نہیں ۔ فنکار نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ دوستوں کی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں بلکہ انکی ذمہ داریاں عام لوگوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہیں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ فنکار انتہائی حساس ہوتا ہے اور وہ چیزوں کو زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں