اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے صوبائی محکموں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ،حکو مت طا لبان سے مذاکرات کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں ‘ میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 جنوری 2014 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے صوبائی محکموں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پر ویز مشرف ہی نہیں اسکا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ‘حکو مت طا لبان سے مذاکرات کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں ‘دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں امن اورخوشخالی لائی جا سکتی ہے ۔

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پہلے ہی دن بدن بڑ ھتے جارہے ہیں ا ن حالات میں ہفتے کی چھٹی سے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو تا ہے اس لیے ہم نے اپنی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور عوام میں بڑھتی ہو ئی مایوسی حکمرانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف پر ویز مشرف ہی نہیں اسکا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا تا کہ آئندہ کسی بھی اقتدار پر شب خون مار نے اور آمر کا ساتھ دینے کی جرات نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر حکو مت سنجیدہ رہی تو طالبان کے ساتھ مذاکرات ضرور کا میاب ہو نگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں