25ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی 3فروری کو ہو گی
تازہ ترین : 1

25ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی 3فروری کو ہو گی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء)ُ25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی آٹھویں قرعہ اندازی 3فروری کو لاہور میں منعقد ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام پانچ کروڑ روپے کا ایک انعام ، دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔

وقت اشاعت : 31/01/2014 - 15:51:48

اپنی رائے کا اظہار کریں