غیر ترقیاتی اخراجات بچا کر حکومت 100 ارب روپے اکھٹا کر سکتی ہے‘ ابراہیم مغل

جمعہ 31 جنوری 2014 15:51

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ سادگی کا درس دینے والے حکمران اپنی عیاشی کو قابو میں کریں،پنجاب حکومت اپنے سیکرٹریوں کیلئے 80نئی گاڑیاں خرید رہی ہے جو پنجاب کے غریب اور ملک کے 9کروڑ وہ لوگ جن کو ایک وقت کا کھانا نصیب ہے پر ظلم کے مترادف ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ٹیکس دہندگان کی رقم سے تقریباً10ہزار فون خریدنا اور وہ کن بابوؤں کے زیر استعمال رہیں گے مخفی رکھنا بھی ظلم کے زمرے میں آتا ہے اور حکومت کو ایسے اخراجات سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ ملک میں آئندہ 5سال کیلئے کوئی بھی نئی گاڑی یاآسائش کی چیز خریدنے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور اس طرح کے غیر ترقیاتی اخراجات بچا کر حکومت 100 ارب روپے اکھٹا کر سکتی ہے جس سے غریبوں کو آٹا 20روپے کلو، چینی 30روپے، چاول 60روپے، دال 40روپے ، گھی 125روپے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں فراہم کی جانی چاہیں انہوں نے اس چیز پر بھی زور دیا کہ اکثر بابو گاڑیوں پر دفاتر آنے کی بجائے میٹرو بس یا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اگر کوئی بابو نخرے دکھانا چاہتا ہے تو وہ اپنی جیب سے گاڑی خریدے غریب ملک پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو جو عزت کی روزگار فراہم کیے ہوئے ہیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرناچاہیے اور گاڑیوں، پر تعیش دفتروں، گھروں و دوروں پر کروڑوں اربوں روپے اڑا دینا غریب پاکستانیوں کے استحصال کے مترادف ہے آخر میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں اس طرح کی کسی بھی عیاشی کا قلا قمہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں