پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد

جمعہ 31 جنوری 2014 15:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 10مختلف اضلاع میں پارٹنرسکولوں کے 14ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد مکمل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں مستحق طالبعلموں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکول شریک ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد 3فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس امتحان کے انعقاد کا مقصد پارٹنرسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں