چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور ..
تازہ ترین : 1

چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء)چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ اورممبران کی تعیناتی غیر آئینی ہے۔اس کمیشن نے 35 منافع بخش اداروں کی نجکاری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گئے۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی نجکاری کمیشن سمیت 6 ممبران کی تعیناتی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/01/2014 - 14:49:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں