طالبان سے مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ سب کے سامنے ہوں گے‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 31 جنوری 2014 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آل پارٹیز کانفرنس کی رائے کا احترام کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طالبان کی طرف سے خود بھی پیشکش کی گئی کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ۔ جمہوری ملک ہونے کے ناطے حکومت کے پاس یہی اختیار ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اپنائے کیونکہ فریق خود بھی اس پر آمادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ سب کے سامنے ہوں گے۔دہشت گردی اور مذاکرات دونوں اکٹھے ساتھ نہیں چل سکتے انہوں نے کہاکہ مشرف کے ساتھ پاکستان کے قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں