حکومت سے مذاکرات کیلئے مشاورت جاری ہے،شریعت کے نفاذ پر کوئی سودا نہیں ہوگا‘ ترجمان کالعدم تحریک طالبان

جمعرات 30 جنوری 2014 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے مشاورت جاری ہے تاہم پاکستان میں شریعت کے نفاذ پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نا معلوم مقام سے بات کرتے ہوئے ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کی شوری کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں حکومت کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی پیشکش پر غور کیا گیا ۔

شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی ختم کر کے دم لیں گے اسی طرح ہمارا بھی موقف ہے کہ ملک میں جلد از جلد شریعت کا نفاذ ہو کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہم اس میں شریعت کا نفاذ نافذ کر کے ہی رہیں گے، یہ چاہے مذاکرات کے ذریعے ہو یا پھر اسکے لئے جنگ لڑنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں