ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بہترین سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ گورنر پنجاب ،پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے ، یہاں توانائی کا بحران اور کمزور معیشت کے مسائل سراٹھا رہے ہیں ‘ چوہدری محمد سرور
جمعرات 30 جنوری 2014 19:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بہترین سازگار ماحول فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں،پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزررہا ہے ، یہاں توانائی کا بحران اور کمزور معیشت کے مسائل سراٹھا رہے ہیں ان حالات میں معاشرے کے ہر طبقے کو حکومت اور جمہوریت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ لاہور کے صدر چوہدری ظہور کی قیادت میں آئے ہوئے 14رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کار اور تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جو تمام تر مشکلات کے باوجود کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہر کوئی ان مشکلات میں قومی سوچ اور اجتماعی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں معاشی ترقی کے اہداف کے لئے کوششیں کرے۔
اس موقع پر وفد نے انہیں درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کودور کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔بعد ازاں گورنر پنجاب کی اہلیہ محترمہ پروین سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کا دورہ کیا اور ادارے میں مختلف شعبوں میں سکھائے جانے والے ہنر دیکھے اور ان کے معیار کو سراہا۔ بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور پیشہ وارانہ تربیت کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ اپنے اور وطن عزیز کے لئے معاشی طور پر زیادہ بہتر کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ترین جز ہیں اور نہیں باہنر اور با صلاحیت بنا کر معاشی ترقی کے عمل میں ان کے کردار کو زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک با ہنر شخص اللہ کا دوست ہے اور وہ کبھی بھی بے روزگاری کے مسلے سے دوچار نہیں ہو سکتا۔ قبل ازیں ادارے کی پرنسپل نے ادارے کے مختلف پروگراموں کے بارے میں بیگم گورنر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب نے ادارے کے لئے پانچ عدد سلائی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری