اداکار سخاوت ناز ننھے پرستار کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس کے گھر پہنچ گئے
تازہ ترین : 1

اداکار سخاوت ناز ننھے پرستار کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس کے گھر پہنچ گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء ) اداکار سخاوت ناز ننھے پرستار کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس کے گھر پہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ 12سالہ احسن خالد اداکار سخاوت ناز کا بڑا فین ہے ۔ پچھلے چند ماہ سے وہ بیماری کی وجہ سے بستر پر ہے ۔ احسن کے والد خالد امین نے اداکار سخاوت ناز کو اپنے بیٹے کے بارے میں بتایا کہ وہ ان کا پرستار ہے آپ کے ڈرامے اور ٹی وی شوز دیکھتا ہے اور آپ سے ملنے کی شدید خواہش ہے جس پر اداکار سخاوت ناز نے اپنے ننھے پرستار کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے اس کے گھر نیو چوبرجی پارک پہنچ گئے اور ڈیڑھ گھنٹہ اپنے پرستار کے ساتھ وقت گزارا ۔ سخاوت ناز نے بچے کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ساتھ اس کو ایک گھڑی بھی تحفے کے طور پر دی ۔

وقت اشاعت : 30/01/2014 - 13:14:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں