چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6ممبران کی تعینانی سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعرات 30 جنوری 2014 12:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) چیئرمین قومی نجکاری کمیشن سمیت 6ممبران کی تعیناتی کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ اورممبران کی تعیناتی غیر آئینی ہے۔اس کمیشن نے 35 منافع بخش اداروں کی نجکاری کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گئے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی نجکاری کمیشن سمیت 6ممبران کی تعیناتی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں