لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر

جمعرات 30 جنوری 2014 11:44

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پنجاب کے مختلف علاقوں کو دھند نے ایک مرتبہ پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی،لاہور میں حد نظر محدود ہونے سے زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر ہوئی۔

دھند کی وجہ سے کئی مقامی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں اور کئی پروازیں دوسرے شہروں میں اتارنا پڑیں۔

(جاری ہے)

ہوا میں نمی کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔بلوچستان کے علاقے قلات میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں صفر درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے سے سردی کی شدت میں کمی آ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتے سے پیر کے دوران بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں