صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کے شدید خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 29 جنوری 2014 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے حساس اداروں کی طرف سے دہشتگردی کے شدید خطرات کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا،ڈی سی او نے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے صوبائی دارالحکومت میں تحریب کاروں کی طرف سے ممکنہ کارروائی کی اطلاعات کے بعد اہم سرکاری ونجی عمارتوں خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رش والے مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی نظام کو سخت کر کے پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کے لئے سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں