بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں، بگ تھری منصوبہ صرف پیسہ بنانے کا کھیل ہے ،احسان مانی کا کھیل

بدھ 29 جنوری 2014 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں، بگ تھری منصوبہ صرف پیسہ بنانے کا کھیل ہے۔ایک انٹرویومیں احسان مانی نے کہاکہ بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا صرف ویٹو پاور نہیں چاہتے،بگ تھری منصوبہ پیسے کا کھیل ہے۔

(جاری ہے)

احسان مانی نے کہا کہ تینوں ممالک آئی سی سی کے تمام معاملات پر کنٹرول چاہتے ہیں۔

آئی سی سی کے آئین میں تبدیلی کیلئے آٹھ ممبرز کی حمایت ضروری ہے اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ بگ تھری کی مخالفت پر ڈٹے رہیں تومنصوبہ ناکام ہوجائیگا۔ احسان مانی نے کہاکہ کرکٹ میں سب سے زیادہ کرپشن بھارت میں ہوتی ہے، بھارت پہلے اپنا گھر درست کرے، بگ تھری منصوبہ اس قابل نہیں کہ اس پر بحث بھی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں