موجودہ دور میں گلوکارہ دیباکرن خان کی آواز خوشگوار ہے ،یقینا ان کی آواز سے فلم انڈسٹری فائدہ اٹھائے گی ‘ سید نور

بدھ 29 جنوری 2014 13:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں گلوکارہ دیباکرن خان کی آواز خوشگوار ہے اور یقینا ان کی آواز سے فلم انڈسٹری فائدہ اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوکارہ دیبا کرن خان کی ویڈیو میوزک البم کی لانچنگ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید نور ، رخسانہ نور اور ڈاکٹر صغریٰ صدف کو گلوکارہ دیبا کرن خان نے اپنی نئی میوزک البم کی سی ڈی پیش کی ۔ ویڈیو البم لانچنگ تقریب کی کمپیئرنگ معروف صحافی شکیل زاہد نے کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں