ڈاکٹروں نے روبی انعم کی والدہ کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دیدی

ڈاکٹروں نے روبی انعم کی والدہ کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دیدی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) ڈاکٹروں نے اداکارہ روبی انعم کی والدہ کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل اداکارہ روبی انعم کی والدہ سخت علیل ہو گئی تھیں جن کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا ۔ ایک ہفتے تک روبی انعم ہسپتال میں اپنی والدہ کی تیمار داری میں مصروف رہی ۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت بہتر ہونے پر روبی انعم کی والدہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جس کے بعد وہ گھر میں آرام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2014 - 13:53:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں