آئین وقانون کی بالا دستی میں میڈیا کے کردار اور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا ..
تازہ ترین : 1

آئین وقانون کی بالا دستی میں میڈیا کے کردار اور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ‘ چیئرمین پریس کانسل آف پاکستان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین راجہ شفقت عبا سی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالا دستی میں میڈیا کے کردار اور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،،ضرورت ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کی ہے لیکن اسے ڈنڈے کے زور پر مسلط کرنا بھی درست نہیں دنیا بھر پیشہ وارانہ اخلاقیات یکساں ہیں ضرورت عمل درآمد کی ہوتی ہے،اب معاشرے کے تمام طبقات کو میڈیا کے کردار کو تسلیم کرنا ہوگا،پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں معلومات تک رسائی کا قانون بننا خوش آئند ہے ،معلومات تک رسائی جمہوریت کی روح اور آزادی صحافت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں ” عدالتی رپورٹنگ کی پیشہ وارانہ اخلاقیات“ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عابد ساقی ، سینئر صحافی عارف نظامی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، اینکر پرسن سہیل وڑائچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین راجہ شفقت عباسی نے کہا کہ قلم کا استعمال الفاظ کا تقدس اہل قلم کو خود معلوم ہے اور صحافتی ضابطہ اخلاق بھی موجود ہے لہٰذا صحافت کے اصول کے اُصول وضع کرنا عدالت اور حکومت یا کسی اور ادارے کا کام نہیں ،جنوبی ایشیائی خطے میں پاکستانی میڈیا کا کردار شاندار بھی اور ذمہ دار ہے۔

یہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی درست سمیت میں ترجمانی کے ساتھ کسی ادارے کی بجائے عوام کے سامنے جواب دہ ہو۔کیو نکہ بالاآخرریاست کی سپریم طاقت عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کی ہے لیکن اسے ڈنڈے کے زور پر مسلط کرنا بھی درست نہیں دنیا بھر پیشہ وارانہ اخلاقیات یکساں ہیں ضرورت عمل درآمد کی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں معلومات تک رسائی کا قانون بننا خوش آئند ہے مرکز کی سطح پر بھی اسے سلسلے میں کام ہورہا ہے۔ معلومات تک رسائی جمہوریت کی روح اور آزادی صحافت ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/01/2014 - 16:26:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں