لاہور،پولیس کا سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

منگل 28 جنوری 2014 16:24

لاہور،پولیس کا سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) صوبائی دارلحکومت میں مشتبہ افراد کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ، شناختی کوائف پیش نہ کرنے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہورپولیس نے دہشتگردی کی وارداتوں کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اردگرد کی آبادیوں میں مشکوک افراد کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق علی پارک،گلشن کالونی اور نادرہ آباد اور دیگر علاقوں میں مقیم کرائے داروں اور دیگرافراد کے کوائف چیک کیے گئے ، سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں