پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2014ء کو 32 برس کے ہو جائیں گے
تازہ ترین : 1

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2014ء کو 32 برس کے ہو جائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2014ء کو 32 برس کے ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک یکم فروری کو اپنی 32 ویں سالگرہ منائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2014ء کو 32 برس کے ہو جائیں گے۔ وہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداح بھی سالگرہ کی تقاریب منعقد کریں گے جہاں کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گے۔

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز 1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی وہ شادی کے بعد اپنی چوتھی سالگرہ منائیں گے۔

وقت اشاعت : 28/01/2014 - 13:45:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں