اب ہمیں کسی لیڈر کا انتظار کرنا چھوڑ دینا چاہیے ،خود اپنی مدد آپ کے تحت ملک کیلئے کام کرنا شروع کرنا چاہیے ‘ صبا پرویز

منگل 28 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) ٹی وی کی سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ سفارش سے کوئی وزیر تو بن سکتا ہے مگر اداکار نہیں بن سکتا ، سفارش سے کسی اداکار کو ڈرامے میں انٹری تو مل سکتی ہے مگر وہ مکمل اداکار نہیں بن سکتا کیونکہ اداکار پیدائشی ہی اداکار ہوتا ہے اس کے فن کے جوہر وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرامہ ، ٹاک شوز اور مارننگ شوز کی ریٹنگ سے نکل کر اپنے ملک کے لیے اچھا سوچنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فلموں نے ہمارے دماغ خراب کر دیئے ہیں فلم میں ہیرو جس طرح سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ، اب ہمیں کسی لیڈر کا انتظار کرنا چھوڑ دینا چاہیے اور خود اپنی مدد آپ کے تحت ملک کیلئے کام کرنا شروع کرنا چاہیے تاکہ حالات بہتر ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں