دہشت گردوں نے پاکستان کے 50 ہزار شہریوں اور 5 ہزار فوجی جوان شہید کرنے کے علاوہ ملکی معیشت کوبھی نقصان پہنچایا ہے‘ قاضی احمد سعید

منگل 28 جنوری 2014 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کی جنگ کو الجھانے کی بجائے قوم میں اتفاقِ رائے پیداکر کے اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے اقدامات کرے ۔ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ ڈرون حملے اور دہشتگردی دونوں ہی پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کے خلاف ہیں اس لیے حکومت کو قوم کو متحد کرنا چا ہیے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے پاکستان کے 50 ہزار معصوم شہریوں اور 5 ہزار کے قریب فوجی جوان شہید کرنے کے علاوہ ملکی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا ہے۔پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں کے ہاتھوں نا قابلِ تلافی نقصان اْٹھائے ہیں لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور اْسکے کار کن دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں