بلدیاتی انتحابات، آرٹیکل 62،63 پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
تازہ ترین : 1
بلدیاتی انتحابات، آرٹیکل 62،63 پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب حکومت ..

بلدیاتی انتحابات، آرٹیکل 62،63 پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق وفاقی اور پنجاب حکومت سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس سے بنک نادہندہ ،توہین عدالت کے مجرم اقتدار میں آ سکتے ہیں جو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔دوران سماعت وفاق اور پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت15 روز تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 28/01/2014 - 11:45:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں