وزیراعلیٰ شہبازشریف سے قطر کے شاہی خاندان کے ممبرشیخ عبدالرحمن بن جاسم الثانی کی ملاقات

پیر 27 جنوری 2014 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے قطر کے شاہی خاندان کے ممبرشیخ عبدالرحمن بن جاسم بن عبدالعزیز الثانی نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں لائیوسٹاک فارمنگ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا ہے جس سے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو لائیوسٹاک فارمنگ میں سرمایہ کاری پر خصوصی سہولتیں دیں گے۔ اس موقع پر شیخ عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک فارمنگ میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں