لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران دو بھتہ خور مارے گئے
تازہ ترین : 1

لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران دو بھتہ خور مارے گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران دو بھتہ خور مارے گئے،دونوں کے سروں پر دس دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقے میں ساڑھے آٹھ بجے کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا،جہاں بدنام زمانہ بھتہ خور شعیب اور گلفام نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں بھتہ خور مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھتہ خور اغوا برائے تاوان،قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھے،اور دونوں کے سروں کی قیمت دس دس لاکھ روپے مقرر تھی۔

وقت اشاعت : 27/01/2014 - 15:39:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں