عارف حمید کے اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز،اہل خانہ کینیڈا چلے گئے

پیر 27 جنوری 2014 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) ایف آئی اے نے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کے اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے کمشنر لاہور ڈویژن سے عارف حمید اور ان کے اہل خانہ کے نام تمام رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام ڈی سی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ عارف حمید کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی ناردرن اور ان کے اہل خانہ کے پاس کینیڈین شہریت بھی ہے، اور ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز ہوتے ہی انہوں نے اپنے اہل خانہ کو کینیڈا بھجوا دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں