کم عمری میں جو شہرت اور عزت ملی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے‘ سارہ رضا خان

پیر 27 جنوری 2014 14:02

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ مجھے کم عمری میں جو شہرت اور عزت ملی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے،آرٹ اور کلچر کو پروموٹ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلوکاروں اور فنکاروں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت آواز خدا کا تحفہ ہوتی ہے ، بہت سے ایسے نامور گلوکار گزرے ہیں جنہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی لیکن انکی گائیکی آج بھی زندہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں