ذمہ دار لوگوں کی عدم توجہی کے باعث ہماری نوجوان نسل اپنے کلچر سے دور ہوتی جارہی ہے ‘ شبانہ بھٹی

پیر 27 جنوری 2014 14:02

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء ) سینئر اداکار شبانہ بھٹی نے کہا ہے کہ ذمہ دار لوگوں کی عدم توجہی کے باعث ہماری نوجوان نسل اپنے کلچر سے دور ہوتی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ‘بد قسمتی سے والدین جن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بچوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرائیں ان میں سے بعض خود مخالف سمت میں چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار ہ کا کہنا تھاکہ مقابلے بازی کا رجحان ضرور ہونا چاہیے لیکن غیروں کو اتنی جگہ نہ دی جائے کہ وہ ہماری ثقافت پر ہی قبضہ کر لیں کیونکہ برائی جب ایک مرتبہ پھیل جاتی ہے تو اسے ختم کرنے کے لئے ایک طویل عرصہ درکار ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ہماری ثقافت کا مقابلہ نہیں ،اس میں سب چیزوں کا حسین امتزاج ہے جبکہ ہمارے اوپر جو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ صرف گلیمرس ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں