لاہور، بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک
تازہ ترین : 1

لاہور، بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء)لاہور میں بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوٹ کمبوہ کا رہائشی 25 سالہ واجد علی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا۔ اس دوران اڈے سے نکلنے والی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے بس ڈرائیور کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

وقت اشاعت : 27/01/2014 - 12:42:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں