محمد عامر کاچیئر مین پی سی بی کی جانب سے معاملہ دوبارہ اٹھانے کے بیان پر اظہار تشکر

اتوار 26 جنوری 2014 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر نے چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کی جانب سے آئی سی سی میں انکا معاملہ دوبارہ اٹھانے کے بیان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کیلئے بے چین ہوں ۔

(جاری ہے)

ذکاء اشرف نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بالر محمد عامر کا معاملہ آئی سی میں دوبارہ اٹھانے کی بات کی تھی ۔ محمد عامر نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دوری کا بہت بڑا دکھ اٹھا لیا ہے اب دوبارہ کھیل کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے بے چین ہوں ۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی طرف سے آئی سی سی میں دوبارہ معاملہ اٹھانے کے بیان پر انکا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں