موسم کی شدت میں کمی آتے ہی تیار پڑی ہوئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کرنیکی منصوبہ بندی شروع

اتوار 26 جنوری 2014 14:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) موسم کی شدت میں کمی آتے ہی ہدایتکاروں نے اپنی تیار پڑی ہوئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مختلف ہدایتکاروں کی آٹھ کے قریب فلمیں تکمیل کے بعد ڈبوں میں بند پڑی ہیں لیکن شدید سردی کے باعث انہیں نمائش کیلئے پیش نہیں کیا گیا ۔ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی انکی نمائش کی منصوبہ شروع کر دی گئی ہے اور سینما ؤں کے حصول کے لئے بات چیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ان فلموں میں ” مشن 021“،”نصیبو “،”پتر مکھن گجر دا “،”جان تو پیارا “،”دل جلے “،”مولا وے “،” داستان “اور ”سلطنت “ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں