نئے تعمیر ہونیوالے سنگم تھیٹر کا افتتاح رواں ہفتے ہوگا

نئے تعمیر ہونیوالے سنگم تھیٹر کا افتتاح رواں ہفتے ہوگا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کوٹ عبد المالک میں نئے تعمیر ہونیوالے سنگم تھیٹر کا افتتاح رواں ہفتے ہوگا ۔ تھیٹر کا افتتاح اسٹیج ڈرامہ ” سیانی فیملی “ سے ہوگا ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ظفر ارشاد ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ کے چناؤ کا عمل جاری ہے ۔ تھیٹر کے روح رواں ملک نصیر نے کہا کہ عوام کو تھیٹر دیکھنے کے لئے کافی سفر طے کرنا پڑتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سنگم تھیٹر میں صرف اصلاحی اور فیملی اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/01/2014 - 14:32:05

اپنی رائے کا اظہار کریں