ملک میں کئی سالوں سے جاری دہشتگردی کی لہر نے عوام کو لائیو شوز سے دور کر دیا ‘ اے نیئر

اتوار 26 جنوری 2014 14:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) نامور سینئر گلوکار اے نیئر نے کہا ہے کہ ملک میں کئی سالوں سے جاری دہشتگردی کی لہر نے عوام کو لائیو شوز سے بھی دور کر دیا ہے ، جس ملک میں عوام کو صرف روز ی روٹی اور اپنی جان کی حفاظت کی ہی فکرلا حق ہو گی وہ تفریحی سرگرمیوں کی طرف کیوں راغب ہو ۔ ایک انٹرویو میں سینئر گلوکار نے کہا کہ ملک کے حالات کا انڈسٹری پر بھی فرق پڑا ہے جس سے گلوکاری کا شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ہردم یہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ پاکستان کو امن نصیب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ ہونے کے باوجود میں ریاضت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ میرے نزدیک ریاضت کے بغیر اچھا گانا ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے پی ٹی وی پر موسیقی کے پروگرام باقاعدگی سے ہوتے تھے مگر اب ان میں بھی ٹھہراؤ آ گیا ہے لیکن اب بھی کبھی پی ٹی وی والے یاد کرتے ہیں تو میں ضرور جاتا ہے کیونکہ پی ٹی وی ہماری بنیاد ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں