ڈبل فوٹو والے نئے ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا نے سے جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہو گیا، سی ٹی او

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کی جعلسازی روکنے کیلئے متعدد نئی خوبیوں سمیت ڈبل فوٹو والا نیا ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا گیا ہے،نئے ڈرائیونگ لائسنس کے تحت اس کی ڈوپلیکیٹ(نقل) بنوانے ناممکن ہے۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور سے جاری کئے جانے والے ڈرائیونگ لائسنسوں کا ریکارڈ دائمی ہے جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ ہے جسے تبدیل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جدیدکمپوٹرائزڈ لائسنسنگ سسٹم میں بغیر ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بنوائے اور فزیکلی سٹی ٹریفک پولیس کے کیمرہ کے سامنے تصویر کھچوائے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ممکن نہیں۔سہیل چوہدری نے کاکہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے انکوائری بوتھ بھی قائم کیا گیا۔لائسنسنگ سسٹم کی شفافیت کیلئے ہرامیدوار کا فزیکلی آفس آنا لازم ہے۔ لرنر پرمٹ کی معیاد مدت پوری ہونے پر شہریوں کو خود سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز میں جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لائسنسنگ برانچ پر فوکس کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لاتے ہوئے خاطر خواہ بہتری اور تبدیلیاں کیں۔شہری مزید راہنمائی اور معلومات کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن0421915پر کال کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں