مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا ،وزیرا عظم کی شرکت بھی متوقع
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا ،وزیرا عظم کی شرکت بھی متوقع

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ( پیر ) کو کو طلب کرلیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین راجہ ظفر الحق کرینگے جس میں وزیراعظم نوازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی ،فاٹا میں امن وامان کی صورتحال سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جائیگا ۔اجلاس میں طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس پر بھی مشاورت ہوگی۔اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت کی یقینی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/01/2014 - 15:36:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں