دہشتگردوں کو راہ راست پر لانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرینگے،پرویز رشید

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:10

دہشتگردوں کو راہ راست پر لانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرینگے،پرویز رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی ایشو ہے،اس پر عمران خان کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا،دہشت گردوں کو راہ راست پر لانے کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے،آئین کے تحت حکومت کو پالیسی بنانے کا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جبر کا نظام نافذ کرنے والوں سے چھٹکارا پانا ہماری پالیسی ہے۔

پاکستنا کے ایک ایک انچ پر حکومتی رٹ قائم کریں گے،اس مقصد کے لیے جو راستہ اختیار کرنا پڑا کریں گے،مشرف کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کمزور ہے، پرویز مشرف جو سوچتے ہیں وہ ان کے گلے کا پھندہ بن جاتا ہے،سابق صدر کا کچھ بھی کمزور نہیں،انھوں نے قانون سے بچنے کے لیے ہسپتال کا رخ کیا۔میری سابق صدر سے درخواست ہے کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں