سفارش اور شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتی ہوں‘ سچل علی
تازہ ترین : 1

سفارش اور شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتی ہوں‘ سچل علی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء)اداکارہ سچل علی نے کہا ہے کہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں جس نے جو خواہش کی وہ پوری ہوئی،سفارش اور شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتی ہوں اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہوں گی۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، اپنے سینئر زکا دل سے احترام کرتی ہوں اور پھر مجھے بھی ان سے شفقت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کام کرنے والے بہت سے چہرے ایسے ہیں جو میرے پسندیدہ ہیں اور میں ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں سفارش اور شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتی مجھے میری اداکاری کی وجہ سے ڈراموں میں اہمیت دی جاتی ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔

وقت اشاعت : 25/01/2014 - 13:46:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں