خوشاب کے ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف ہر فورم پر جائیں گی ‘محمو دالرشید
جمعہ 24 جنوری 2014 16:37
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ( ن) لیگ ملک میں دھاندلی کی بانی جماعت ہے‘ جھرلو سے اقتدار میں آنیوالے حکمران اب بھی جھرلو کی سیاست کرتے ہیں‘ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے‘ تحریک انصاف خوشاب کے ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے خلاف ہر فورم پر جائے گی اور حکمرانوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔
جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ 11 مئی کو بھی پنجاب میں بدترین دھاندلی کر کے (ن) لیگ اقتدار میں آئی اور اس کے بعد بھی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ خوشاب میں سب سے بڑی دھاندلی کی گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ ہم 11 مئی اور ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اس پر بھر پور آواز بلند کرینگے اور حکمرانوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب میں ہونیوالی دھاندلی کا ضرور نوٹس لینا چاہئے اور ان تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے عوام کے حق پر ڈاکہ مارتے ہوئے خوشاب میں دھاندلی سے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام باشعور ہیں وہ دھاندلی کرنیوالوں کے چہروں کو دیکھ رہے ہیں اور انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
ً ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا