وی آئی پیز کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس بلا نے کے فیصلہ ،آپریشنل ڈیوٹی سر انجام دینگے

جمعہ 24 جنوری 2014 16:37

وی آئی پیز کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس بلا نے کے فیصلہ ،آپریشنل ڈیوٹی سر انجام دینگے

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) وی آئی پیز شخصیات کیساتھ ڈیوٹی کرنے والے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس بلا نے کا فیصلہ کر لیا گیا ،صدر ، وزیر اعظم،گورنر اور وزریر اعلیٰ اور چیف جسٹس اس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی انچارج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وی آئی پیز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے ایلیٹ فورس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ آئندہ سے ایلیٹ فورس کے اہلکا رصرف آپریشنل ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صدر ، وزیر اعظم ، گورنر ، وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس اس سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان شخصیات کی لاہور سمیت صوبہ میں موجودگی کے دوران ایلیٹ فورس کے اہلکار حفاظتی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔یاد رہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد وی آئی پیز کے ساتھ ڈیوٹیوں پر تعینات ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں