حکومت کسی صورت بھی ملک اور انسانیت دشمن عناصر کے سامنے نہیں جھکے گی،راشدہ یعقوب
تازہ ترین : 1

حکومت کسی صورت بھی ملک اور انسانیت دشمن عناصر کے سامنے نہیں جھکے گی،راشدہ یعقوب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے بدامنی کی آگ بجھانے اور امن کی شمع جلانے میں جلد کامیاب ہو جائے گی ،پاکستان میں امن کاقیام اورسیاسی ومعاشی استحکام ہماری حکومت کی ترجیحات کاحصہ ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت بھی ملک اور انسانیت دشمن عناصر کے سامنے نہیں جھکے گی۔

فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور قوم کو پاک فوج پر فخر ہے جن لوگوں نے آج قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے قربانیاں دی ہیں وہ قوم کے محسن ہیں۔عنقریب ملک میں امن و امان قائم ہو جائے گا، عوام متحد رہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

وقت اشاعت : 24/01/2014 - 15:00:50

اپنی رائے کا اظہار کریں