طلبہ نے ٹرانسپورٹ میں نہ بٹھانے پر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے ، چابیاں لے کر فرار

جمعہ 24 جنوری 2014 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)فیرو ز پورروڈ پر طلبہ نے ٹرانسپورٹ میں نہ بٹھانے پر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے ، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چابیاں لے کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کلمہ چوک کے قریب فیروز پور روڈ پر گورنمنٹ گلبرگ کالج کے طلبہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو روکا لیکن کنڈیکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں جگہ نہیں جس پر طلبہ مشتعل ہو گئے اور ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اور چابی لے کر فرار ہو گئے ۔

کچھ دیر بعد فیروز پور روڈ پر ہی طلبہ نے ایک اور کوسٹر کو روک لیا اور نہ بٹھانے پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر تشدد کیا اور شیشے توڑنے کے بعد چابی لے کر فرار ہو گئے جسکی وجہ سے گاڑیوں میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے مطابق طلبہ کا یہ روز کا معمول ہے اس سلسلہ میں کالج کے پرنسپل کے پاس بھی گئے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں