گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمہ کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

جمعہ 24 جنوری 2014 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمہ مریم کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈیفنس فیز فائیو میں گھریلو ملازمہ منزہ پر مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار گھرکی مالکن مریم کو تھانہ ریس کورس پولیس نے کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسین کی عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے ملزمہ سے تحقیقات کے لئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ۔ گھر کی مالکن نے چوری کے شبہ میں اپنی گھریلو ملازمہ منزہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے زخمی حالت میں جنرل ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں