آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 28اور 29جنوری کو دبئی میں ہوگا

جمعہ 24 جنوری 2014 12:41

لاہور /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 28اور 29جنوری کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی اجارہ داری کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئیں گے ،اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ سربراہوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے دوران 28 اور 29جنوری کو ہوگاجس میں بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری کے حوالے سے دوسرے ممالک کے ارکان ممالک اپنے تحفظات کا اظہار کرینگے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین چوہدری ذکا اشرف اور سر ی نواسن کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سیریز کے بارے میں بات چیت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ذکا ء اشرف کے مطابق وہ بھارتی بورڈ کے سربراہ سے ملاقات میں اپنے ٹھوس موقف کا اعادہ کریں گے ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خوش کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس سال نومبر اور دسمبر میں بھارتی بورڈ پاکستان کو سیریز کھیلنے کی دعوت دے سکتا ہے تاہم اگر سیریز بھارت میں ہوئی تو پاکستان کو اس سیریز سے ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا جبکہ بھارتی بورڈ کے خزانے میں کئی لاکھ ڈالرز جائیں گے۔

آئی سی سی پر مکمل کنٹرول کیلئے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو آٹھ ملکوں کی حمایت درکار ہوگی۔ پاکستان کا ووٹ اہم ہوگا۔ بھارتی بورڈ نے ایک سال پہلے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے تھے۔ اس سیریز سے بھارت کو ایک سو ملین ڈالر منافع ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مکمل سیریز2008کے بعد سے نہیں ہوسکی ہے۔ بھارت کو اس دوران دو بار پاکستان آکر فل سیریز کھیلنا تھی تاہم اس نے آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں