بھارتی کشن گنگا ڈیم سے پانی کے کم اخراج کے باعث پاکستان کو سالانہ 4ارب 60کروڑ روپے ..
تازہ ترین : 1

بھارتی کشن گنگا ڈیم سے پانی کے کم اخراج کے باعث پاکستان کو سالانہ 4ارب 60کروڑ روپے نقصان کا سامنا ،مقررہ مقدار میں فراہمی نہ ہونے سے پاکستان مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں کرپا رہا ،54کروڑ 70 لاکھ یونٹ کم پیداوار ہو رہی ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)بھارتی کشن گنگا ڈیم سے پانی کے کم اخراج کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی سے پاکستان کو سالانہ 4ارب 60کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کشن گنگا ڈیم سے پانی کے کم اخراج کے باعث پاکستان مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں کرپا رہا۔ بجلی کی 54کروڑ 70 لاکھ یونٹ کم پیداوار سے حکومت کو سالانہ 4ارب 60کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم سے فی سیکنڈ نو کیوبک میٹرز پانی کے اخراج کا پابند کیا ہے جبکہ پاکستان نے فی سیکنڈ بارہ کیوبک میٹرز پانی کے بہاؤ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پراجیکٹ سے سو فیصد بجلی پیدا نہیں کی جاسکتی۔ تاہم عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے کیونکہ بھارت کشن گنگا ڈیم سے پانی کے اخراج پرقطعی تیار نہیں تھا۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 21:41:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں