قرآنی آیات کو محفوظ بنانے اور بے حرمتی سے بچانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور ،اخبارات قرآنی آیات اور ترجمے کے گرد کوپن اور کاؤنٹر فوائل کی طرز پرڈاٹ لگائیں

جمعرات 23 جنوری 2014 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) صوبائی اسمبلی پنجاب نے اجلاس میں قرآنی آیات اور ان کے ترجمے کو محفوظ بنانے اور بے حرمتی سے بچانے کے لیے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں تمام اخبارات سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ قرآنی آیات اور ان کے ترجمے کے گرد کوپن اور کاؤنٹر فوائل کی طرف پر ڈاٹ بنا کر Seirsor and cutting marksلگائیں تاکہ انہیں باآسانی کاٹ کر محفوظ کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں