نیلم جہلم منصوبہ کی تعمیر میں تاخیر سے لاگت130ارب سے بڑھ کر کر 276ارب تک پہنچ چکی ،نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

جمعرات 23 جنوری 2014 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے بھارت پاکستانی دریاکا پانی استعمال میں لا رہا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشن کنگا ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ منصوبہ 130ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونا تھا تاہم اس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے اسکی لاگت بڑھ کر 276ارب تک پہنچ چکی ہے ۔

منصوبے کی تاخیر سے قومی خزانے اور ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔اگر منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کی گئی توپاکستان کو اپنے حصے سے مزید کم پانی ملے گا جس سے ملک کو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔معزز عدالت سے درخواست ہے کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے احکامات جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں