تین رکنی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس 7کلب روڈ منتقل کرنے کی سفارش کر دی ،رہائشگاہ منتقل کرنے کے حوالے سے (کل) فیصلہ کیا جائے گا،نجی ٹی وی

جمعرات 23 جنوری 2014 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کے حوالے سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس 7کلب روڈ منتقل کرنے کی سفارش کر دی ،رہائشگاہ منتقل کرنے کے حوالے سے کل ( جمعہ ) کو فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے امن و امان کی صورتحال کے باعث صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کے حوالے سے سفارشات تیا ر کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو ماڈل ٹاؤن سے 7کلب روڈ منتقل کرنے کی سفارش کی کر دی ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے حوالے سے فیصلہ کل ( جمعہ ) کو کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں