حکمران سرجیکل آپریشن کے ذریعے و زیرستان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں‘ سید وسیم اختر

جمعرات 23 جنوری 2014 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیّدوسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمران سرجیکل آپریشن کے ذریعے و زیرستان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں، اس سے پہلے جتنے بھی آپریشن کئے گے انکے نتائج قوم کے سامنے ہیں، ملکی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں،جب تک امریکہ اس خطے میں موجود ہے یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نام نہا د دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہا جائے ۔

انہو ں نے مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے اور چارسدہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ اگرحکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پاکستان کی بقاء خطرے میں پڑسکتی ہے۔ و طن عزیزنازک دور سے گزر رہا ہے حکمران ہو ش کے نا خن لیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تما م ادارے مکمل طو ر پر ناکام ہوچکے ہیں ۔دہشت گردی کی حالیہ لہر ملک کے خلاف ایک گہری سازش کا حصہ ہے جسے جلد از جلد بے نقاب کیا جانا ضروری ہے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اخترنے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ملک کی سب سے بڑی خرابی اور بد نصیبی یہ ہے کہ وہ لوگ ہم پر مسلط ہوگئے ہیں جو ملک کے مفادکو عزیز رکھنے کی بجائے امریکی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔ غیروں کی غلامی سے نجات اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہمیں مکمل یکسوئی کے ساتھ قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جدو جہد کرنا ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں