لاہورسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس میں 37.56پوائنٹس کا اضافہ، ایل ایس ..
تازہ ترین : 1

لاہورسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس میں 37.56پوائنٹس کا اضافہ، ایل ایس ای 25 انڈیکس37.56پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5284.32پربندہوا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس37.56پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5284.32پربندہوا ۔ مجموعی طور پر142کمپنیوں کا کاروبارہوا،47کے حصص میں اضافہ،18 کے حصص میں کمی جبکہ77کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا مارکیٹ میں کل24لاکھ75 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ5 لاکھ35ہزار500حصص کا کاروبار ہوا ۔سب سے زیاد ہ اضافہ ایلکاٹ سپننگ ملزلمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت 5.88روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت12.20 روپے کم ہو گئی۔

وقت اشاعت : 22/01/2014 - 21:45:00

اپنی رائے کا اظہار کریں