پولیو ٹیموں پر حملوں کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رہے گی‘وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز،ٹیموں کی حفاظت کرنا وفاق کا نہیں صوبوں کا کام ہے‘18ویں ترامیم نے صحت اور تعلیم کو نقصان پہنچایا‘سائرہ افضل تارڑ

بدھ 22 جنوری 2014 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے پولیو ٹیموں پر حملوں کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کرنا صوبوں کا کام ہے، ٹیموں کے تحفظ سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سائرہ افضل تارڑ پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم نے صحت اور تعلیم کو بہت نقصان پہنچایا ہے، صوبائی حکومتیں تعلیم اور صحت کا معیار بہتر بنانے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں